سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالرز کی فہرست جاری

فوربز نے سال 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے فٹبالرز کی تازہ فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سرفہرست ہیں، لیونل میسی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ کریم بینزیما تیسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر کے کپتان رونالڈو کی سالانہ آمدنی 280 ملین ڈالر ہے، انٹر میامی کے لیونل میسی 130 ملین ڈالر، اور الاتحاد کے کریم بینزیما 104 ملین ڈالر کماتے ہیں۔
دوسری جانب ایمباپے کی آمدنی 95 ملین ڈالر جبکہ لیورپول کے اسٹار محمد صلاح کی سالانہ کمائی 55 ملین ڈالر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپین کے نوجوان فٹبالر لامائن یامال پہلی بار ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں، جن کی آمدنی 43 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

Salik Majeed

Learn More →