رمیز راجہ کا لائیو کمنٹری کے دوران بابر اعظم پر طنزیہ جملہ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

سابق کپتان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ایک نئے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، جب لائیو کمنٹری کے دوران بابر اعظم سے متعلق ان کا طنزیہ جملہ مائیک پر ریکارڈ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یہ واقعہ لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پیش آیا، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ جاری تھا۔ 49ویں اوور کی پہلی گیند پر بابر اعظم، جو اُس وقت ایک رن پر کھیل رہے تھے، سنورَن متھوسامی کی گیند پر کیچ آؤٹ قرار پائے۔ بابر نے فوراً ڈی آر ایس لے لیا، جس دوران رمیز راجہ کی آواز مائیک پر سنی گئی:
“یہ آؤٹ ہے، اب ڈرامہ کرے گا۔”

اگرچہ یہ تبصرہ براہِ راست نشریات کا حصہ نہیں تھا، تاہم قریبی مائیکروفونز نے آواز ریکارڈ کر لی، جو بعد میں تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ ری پلے سے ثابت ہوا کہ گیند بیٹ سے نہیں لگی تھی، اور امپائر نے بابر اعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے رمیز راجہ کے تبصرے کو ”غیر پیشہ ورانہ“ قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل دیا۔ بابر اعظم کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسے ریمارکس کھلاڑیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، “جب وہ آؤٹ نہیں تھے تو ڈرامہ کہنے کی کیا ضرورت تھی؟”

Salik Majeed

Learn More →