افغانستان کے معروف بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ میں انہوں نے نصف سنچری کرتے ہوئے 62 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
اس نصف سنچری کے بعد محمد نبی mohammad nabi ون ڈے انٹرنیشنل میں ففٹی اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے ہیں، افغان بلے باز نے 40 سال اور 286 دن کی عمر میں ون ڈے کرکٹ میں نصف سنچری بنائی۔
ان سے قبل یہ منفرد ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا انہوں نے 2015ء میں چالیس سال 283 دن کی عمر میں ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔