قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب ایک نوجوان سکیورٹی حصار توڑ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک جا پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نے باآسانی دیوار پھلانگی اور چند ہی لمحوں میں پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کے اندر داخل ہوگیا، جہاں کھلاڑی اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار نوجوان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شیدائی ہے اور صرف ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ڈریسنگ روم تک پہنچا تھا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف ممنوعہ مقام میں داخل ہونے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
https://x.com/ZalmiTVPashto/status/1978446379040092371?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1978446379040092371%7Ctwgr%5Ef5b4579cf2c834cdb085581dabe38bbc58a1edeb%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2025-10-16%2Fnews-4587095.html