رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز 2025 میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی قیادت تجربہ کار اوپننگ بلے باز محمد وسیم کریں گے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ سہ فریقی سیریز 29 اگست سے شروع ہوگی، اور یو اے ای 30 اگست کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔
یو اے ای اسکواڈ میں محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیق، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان اور صغیر خان شامل ہیں۔