مائیکل کلارک نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اسکن کینسر آسٹریلیا میں ایک سنگین حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور زخم نمودار ہوا ہے۔ میرا دوستانہ مشورہ ہے کہ سب لوگ وقتاً فوقتاً اپنی جِلد کا معائنہ ضرور کرواتے رہیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اسی لیے میرے لیے باقاعدہ چیک اپ اور تشخیص انتہائی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ مائیکل کلارک میں چند سال پہلے جِلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم انہوں نے فوری طور پر اس مرض کا انکشاف نہیں کیا تھا۔
