26 آگست 2025
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سندھ پولیس گیمز 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں سلیکشن کے لئے ٹرائلز میں شرکت کرنے والے نوجوان اور باصلاحیت مرد و خواتین افسران و اہلکار کھلاڑیوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران ذاتی طور پر کھلاڑیوں سے تعارف میں ان کی فزیکل فٹنس،منتخب کردہ کھیلوں میں مہارتوں، تجربات اور قابل ذکر کامیابیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے متعلقہ کھیلوں کے لیے اپنے جذبے کے ساتھ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیکشن ٹرائلز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی تلقین کی۔اور سندھ پولیس گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں انہیں بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی سکھر رینج نے مرد و خواتین پولیس افسران و اہلکار کھلاڑیوں کے جوش و جذبے اور عزم کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پلیٹ فارمز نہ صرف انفرادی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں بلکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ میں حصہ لے کر سندھ پولیس کے مثبت امیج کو بھی اُجاگرکریں۔
ڈی آئی جی سکھر رینج نے کھلاڑیوں کو ہر سطح پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ آپ نوجوان کھلاڑیوں کی لگن و تیاریاں کی بدولت آئندہ سندھ پولیس گیمز میں ڈیپارٹمنٹ اور سکھر رینج کے لیے فخر اور پہچان لائے گی۔آخر میں تمام شرکاء کو ان کے ٹرائلز اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=5uur1wv4yi