لاہور میں جشن آزادی فیملی فن ریس کا کامیاب انعقاد

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں جشن آزادی فیملی فن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 3,400 سے زائد افراد نے حصہ لے کر تاریخ رقم کر دی۔ اس مقابلے میں 5 سے 14 سال تک کے بچوں نے بھی دوڑ میں حصہ لیا۔ ریس کا آغاز ہالی چوک گلبرگ سے ہوا اور یہ پنجاب سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔

خواتین کی کیٹیگری میں لاہور کی کنزہ سرفراز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گلگت کی ندا کریم دوسری اور میانیوالی کی گونش بتول تیسری پوزیشن پر رہیں۔
بوائز انڈر 14 کی کیٹیگری میں قصور کے محمد زین نے پہلی، کاشف اسلم نے دوسری اور علی رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گرلز انڈر 14 کی دوڑ میں لاہور کی دعا سہیل نے سب سے پہلے اختتامی لائن عبور کی، قصور کی حمنہ دوسری اور لاہور کی بسمہ تیسری رہی۔

اختتامی تقریب میں میوزیکل شو اور شاندار آتش بازی بھی پیش کی گئی، جس نے شرکاء اور ناظرین کو محظوظ کیا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *