آسٹریلیا نے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 276 رنز سے شکست دے دی

سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ساؤتھ افریقہ کو 276 رنز سے ہرا دیا۔ سیریز 2-1 سے ساؤتھ افریقہ کے نام رہی۔
آخری میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 431 رنز کا بھاری اسکور بنایا، جواب میں ساؤتھ افریقہ کی پوری ٹیم صرف 155 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اور آسٹریلیا نے میچ واضح فرق سے جیت لیا۔
آسٹریلیا کے بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شاندار 142 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ مچل مارش اور کیمرون گرین نے بھی سنچریاں سکور کیں۔
دوسری جانب ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی، جس میں سب سے زیادہ رنز ڈیوالڈ بریوس نے صرف 49 بنائے۔
آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی کوپر کونولی نے 5 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی اور سب سے کم عمر آسٹریلوی کھلاڑی کے طور پر یہ کارنامہ انجام دیا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *