جان سینا کے الوداعی مقابلے کی تاریخ طے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے 17 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن اور دنیا کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا کے ریسلنگ کریئر کے آخری میچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سینا نے گزشتہ برس واضح کیا تھا کہ 2025 ان کے کیریئر کا آخری سال ہوگا۔ اب باضابطہ طور پر یہ طے کیا گیا ہے کہ وہ 13 دسمبر کے مین ایونٹ میں آخری بار رنگ میں اتریں گے۔

یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای اور این بی سی کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم “پی کاک” کے نئے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت ہفتہ کی رات ہونے والے خصوصی ایونٹس سال میں چار مرتبہ نشر کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق اگلے دو خصوصی ایونٹس یکم نومبر اور 13 دسمبر کو ہوں گے، اور انہی میں سے دسمبر کا ایونٹ جان سینا کے لیے الوداعی ثابت ہوگا۔

این بی سی اسپورٹس کے صدر ریک کورڈیلا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ شراکت داری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ “پی کاک اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، اور ہمیں اسے مزید آگے بڑھانے پر خوشی ہے۔” ان کے مطابق، “سیٹرڈے نائٹ کا مین ایونٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کا سب سے نمایاں اور پریمیم شو ہے، اور جان سینا کے ریٹائرمنٹ میچ جیسے تاریخی لمحے کو لائیو دکھانا ہمارے لیے اعزاز ہے۔”

یاد رہے کہ جان سینا حالیہ دنوں میں کوڈی رہوڈز کے خلاف ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ ہار گئے تھے۔

یوں تقریباً دو دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کے بعد، اس دسمبر میں سینا کا سفر اختتام کو پہنچے گا، جو ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک سنہری دور کے خاتمے کی علامت ہوگا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *