پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، مگر اس بار کرکٹ نہیں بلکہ اپنی گائیکی کے باعث۔
حالیہ لیگ کے دوران ٹیم ڈنر میں یونس خان نے مائیک تھام کر گانا گایا جس نے محفل کا رنگ ہی بدل دیا۔
تقریب میں موجود کھلاڑیوں اور اسٹاف نے یونس خان کی آواز اور انداز کو خوب سراہا، جبکہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ یونس خان میدان کے اندر ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی اپنی سادگی اور ٹیلنٹ سے سب کے دل جیت لیتے ہیں۔ ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور لوگ دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے یونس کو “ہر فن مولا” قرار دے رہے ہیں۔