ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں جمعہ کو مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہوا، جس میں بھارت نے پاکستان کو دو رنز سے شکست دے دی۔
عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نمایاں بولر رہے جنہوں نے اپنے دو اوورز میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو 87 رنز درکار تھے، تاہم بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا۔
جب کھیل روکا گیا تو پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے تھے۔ بعدازاں ڈی ایل ایس قانون کے تحت بھارت کو اس وقت زیادہ اسکور کرنے کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔