گھریلو تشدد کیس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم

گھریلو تشدد کیس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم کردی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ اور ہال آف فیم کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر اب نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ کے تاحیات رکن نہیں رہے، گھریلو تشدد کیس کے بعد این ایس ڈبلیو کی جنرل میٹنگ میں ووٹنگ کے ذریعے ان کی ممبرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *