گواسکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ’پوسٹ مارٹم‘ کرنے کا مطالبہ کر دیا

بھارت کے سابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ کردیا ہے، 12 ماہ میں دوسری بار سیریز میں وائٹ واش نے بھارتی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر ناقابلِ شکست رہنے کی ساکھ تباہ کردی ہے۔

جنوبی افریقہ نے بھارت کو بدھ کو دوسرے ٹیسٹ میں ریکارڈ 408 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی تھی۔

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ٹیسٹ سطح پر اپنی خامیوں اور مضبوطیوں کا تفصیلی پوسٹ مارٹم کرنے کی ضرورت ہے۔

گواسکر کا کہنا تھا کہ سابق کوچز راوی شاستری، راہول ڈریوڈ کے علاوہ انیل کمبلے، سورو گنگولی، سچن ٹنڈولکر ان سب کو بٹھا کر اگلے 5 سالوں کے لئے منصوبہ بندی بنانے کی ضرورت ہے کہ بھارتی کرکٹ کو کیا کرنا چاہیے۔

سینیئر کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہنا تھا کہ بھارت میں کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کے گرد ایک رعب ہوا کرتا تھا، جو اب نظروں سے دور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ ٹیمیں بھارت آ کر ٹیسٹ کھیلنے سے ڈرتی تھیں، مگر اب صورتحال اس کے عکس ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *