کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تاریخ رقم کر دی، کیمرون گرین مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی

آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر کیمرون گرین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ آئی پی ایل کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آئی پی ایل سیزن 2026 کی نیلامی کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کیمرون گرین کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

نیلامی کے عمل میں کیمرون گرین کو حاصل کرنے کے لیے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم آخرکار کولکتہ نے 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے کی خطیر رقم ادا کرکے انہیں خرید لیا۔ اس خریداری کے ساتھ ہی کیمرون گرین نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نام تھا، جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کے لیے 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔ اسی سیزن میں پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

کیمرون گرین اس سے پہلے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل کی مجموعی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے پاس ہے، جنہیں گزشتہ سیزن لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔ اسی طرح شریاس ایر کو پنجاب کنگز نے جدہ میں ہونے والی گزشتہ سال کی میگا نیلامی میں 26 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔ آئی پی ایل کا آئندہ سیزن 26 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *