“کرسٹیانو رونالڈو کا نیا عالمی ریکارڈ — ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گولز”

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شاندارکارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہنگری کی ٹیم کے خلاف دو گول کئے تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کراسکے، یہ میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔

رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں 41 گولز سکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے اب تک ورلڈ کپ کوالیفائر میں 41 گولز سکور کر لیے ہیں، جو کہ اس سے قبل کے ریکارڈ ہولڈر، گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز کے 39 گولز سے دو زیادہ ہیں۔

پرتگال کے پاس 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع تھا، لیکن 91ویں منٹ میں ہنگری کے کپتان اور لیورپول کے مڈفیلڈر ڈومینک زوبوسلائی نے گول کر کے میچ کا سکور 2-2 گول سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

اب پرتگال کو اگلا موقع 13 نومبر کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ملے گا، جہاں فتح انہیں باضابطہ طور پر ورلڈ کپ میں پہنچا سکتی ہے۔

Salik Majeed

Learn More →