“کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان”

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈکپ ان کے کیریئر کا آخری عالمی مقابلہ ہوگا۔

40 سالہ اسٹار فٹبالر جنہوں نے کلب اور بین الاقوامی سطح پر 950 سے زائد گولز اسکور کیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک یا دو سال کے اندر فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

رونالڈو نے ایک سعودی فورم میں ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جی بالکل 2026 کا فیفا ورلڈکپ میرا آخری ہوگا، اُس وقت میری عمر 41 سال ہوگی اور مجھے لگتا ہے یہی مناسب وقت ہے۔

پانچ مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے مزید کہا کہ جب میں نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ جلد لینے والا ہوں، تو میرا مطلب یہی تھا شاید ایک یا دو سال کے اندر۔

حالیہ انٹرویو میں رونالڈو نے اعتراف کیا کہ ریٹائرمنٹ میرے لیے آسان نہیں ہوگی، یہ مشکل ہوگا۔ ہاں شاید میں رو بھی دوں، یہ لمحہ بہت بھاری ہوگا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *