کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں 100 گول کا سنگِ میل عبور کر لیا

سعودی عرب میں النصر ٹیم کے کپتان اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں اپنے 100 گول کا سنگِ میل نہایت تیزی سے عبور کرلیا، جو ان کی 85 ویں لیگ میچ کے دوران مکمل ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے اپنی ٹیم النصر کی نیوم کے خلاف 3-1 کی فتح میں دوسرا گول سکور کیا ہے جس کے ساتھ ان کی کل گول شراکتیں ایک سو ہو گئیں جن میں 83 گول اور 17 سسٹ شامل ہیں۔

رونالڈو کا گول پینالٹی کک سے ہوا جو ان کے ہم وطن ژواو فیلکس پر مالی کھلاڑی عبداللہ دوکوری کی فاؤل کے بعد دیا گیا۔

بعد ازاں فیلکس نے پینالٹی ایریا کے باہر سے فری کک پر تیسرا گول کردیا جس کے ساتھ رونالڈو اور فیلکس کی جوڑی اس سیزن کی سب سے مضبوط گول پارٹنرشپ بن گئی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کروڑوں فٹبال شائقین کے لیے افسوسناک خبر ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد ریٹائر ہونے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 40سال کی عمر میں شاندار کیریئر کو اس چمک دمک کے ساتھ جاری نہیں رکھا جاسکتا۔ اس لیے وہ اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

رونالڈو نے اعتراف کیا کہ میرے لیے اگرچہ اپنے شاندار کیریئر کو ختم کرنا بہت مشکل فیصلہ ہوگا، مگر وہ اس لمحے کے لیے کافی عرصے سے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *