پی سی بی نے محمد رضوان اور شان مسعود کی کپتانی کے حوالے سے میڈیا میں زیرِ گردش خبروں کی وضاحت جاری کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان اور شان مسعود کی کپتانی کے حوالے سے میڈیا میں زیرِ گردش خبروں کی وضاحت جاری کردی ہے۔

پی سی بی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو قیادت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نہ تو یہ موضوع سلیکشن کمیٹی کے اجلاسوں میں زیر بحث آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔

بورڈ کے قریبی ذرائع نے بھی ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد اور غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی محمد رضوان کی جگہ ون ڈے ٹیم میں سلمان علی آغا اور ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو اے کیٹگری دے کر کپتان بنانے کا سوچ رہا ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *