لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نیویارک روڈ شو کی تاریخ طے ہو گئی ہے، نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ شاندار ایونٹ 13 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
روڈ شو میں پاکستان کے معروف کرکٹرز سلمان علی آغا، ابراراحمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شریک ہوں گے۔
ایونٹ میں سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی خصوصی شرکت متوقع ہے، جو شائقین کے لیے دلچسپ لمحات فراہم کریں گے۔ علاوہ ازیں مشہور گلوکار علی ظفر بھی فن کا مظاہرہ کریں گے، جس سے تفریح کا رنگ اور بھی بھر جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیویارک روڈ شو میں پی ایس ایل کے تیز رفتار اورجوش وخروش سے بھرپور کرکٹ کے ساتھ ساتھ شائقین کے لئے میوزک اور تفریحی پروگرامز بھی پیش کئے جائیں گے۔
اس موقع پرشائقین کو کھلاڑیوں اورفنکاروں کیساتھ ملاقات اورتصاویرلینے کا بھی موقع ملے گا، روڈ شو کا مقصد پی ایس ایل کی مقبولیت کو بین الاقوامی سطح پر بڑھانا اور پاکستانی کرکٹ کے فروغ میں کردارادا کرنا ہے۔