“پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے ہرا دیا”

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ سلمان آغا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 105 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، حسین طلعت نے 62 اور محمد نواز نے 36 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بھرپور مقابلہ کیا۔ پاتھم نسانکا نے 29، کامل مشارا نے 38، اور ونندو ہسارنگا نے جارحانہ انداز میں 59 رنز بنائے، مگر وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
سلمان آغا کو بہترین سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *