پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی میں آج رات 8 بجے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے 6 سے 7 اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں، تاہم اسکواڈ میں کچھ تجربہ کار اور نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون یہ ہو سکتی ہے:

سائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، عثمان خان، حسن نواز، سلمان آغا، محمد نواز، عثمان طارق، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپسی کر رہے ہیں، ان کے مداحوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ یہ سیریز کس طرح آگے بڑھتی ہے اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کیسی رہتی ہے۔

Salik Majeed

Learn More →