پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی، دوسرا اور تیسرا میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں ہوگا۔
جنرل انکلوژرکےلیے ٹکٹ کی قیمت 400، فرسٹ کلاس 600، پریمیئم 700اور وی آئی پی 800 روپے تک رکھی گئی ہے۔لاہور میں وی آئی پی گیلری ٹکٹ 2500 روپے جبکہ راولپنڈی میں پلاٹینئم باکس 15 ہزار روپے کا ہے۔
تین ایک روزہ میچ 4، 6، اور 8 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہوں گے۔جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 400، فرسٹ کلاس 600، وی آئی پی 800اور وی آئی پی گراؤنڈ فلور 3000 روپے ہے۔