پاکستان اور جنوبی افریقہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے اسپنرز کی معاون پچ کی تیاری جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے جمعہ کے روز اسلام آباد روانہ ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے لیے اسپن بولرز کو مدد فراہم کرنے والی پچ تیار کی جا رہی ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پچ انچارج گزشتہ تین دن سے اس کی تیاری میں مصروف ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید کل راولپنڈی پہنچیں گے، جہاں وہ پچ کی تیاریوں اور اس کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

Salik Majeed

Learn More →