پاکستان کے مارشل آرٹس اسٹار ’راشد نسیم‘ نے چار نئے عالمی ریکارڈ زقائم کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا۔
راشد نسیم نے رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو “دی ٹکٹ”میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار ریکارڈز اپنے نام کئے۔ راشد نسیم نے کہنی کے ذریعے کنکریٹ بلاک توڑے، آنکھوں پر پٹی باندھ کر کین کرش کیے،سر سے لوہے کی کیل ٹھونکی اورناریل توڑنے کا حیران کن مظاہرہ کر کے ججز اور ناظرین کو دنگ کر دیا۔
پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ تمام ججز نے راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت کو بے مثال قرار دیا۔راشد نسیم اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت متعدد ممالک میں درجنوں عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور وہ پاکستان کے لیےسب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ایتھلیٹ ہیں۔