ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے میڈیا رائٹس غیر یقینی صورتحال کا شکار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کرکٹ کے میڈیا رائٹس بحران کا شکار ہو گئے ہیں، اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نئے براڈکاسٹر کی تلاش میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی کو آئندہ سال فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔

بھارت کی ارب پتی ریلائنس انڈسٹریز کے کنٹرول میں چلنے والی کمپنی JioStar نے آئی سی سی کو باقاعدہ آگاہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں اپنے چار سالہ میڈیا رائٹس معاہدے کے باقی ماندہ دو سال پورے نہیں کر سکتی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے شدید مالی خسارے کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے معاہدہ جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی نے بھارت کے لیے 2026-29 میڈیا رائٹس کی دوبارہ فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے، اور اس کے بدلے تقریباً 2.4 بلین ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 2024-27 سائیکل کے میڈیا رائٹس کی مالیت 3 بلین ڈالرز تھی، جس میں ہر سال مردوں کا ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ شامل ہوتا ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *