“ٹریوس ہیڈ کے 142، مارش اور گرین کی سنچریاں — آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 431 رنز کا ٹارگٹ دے دیا”

ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ بنا دیا۔ سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 431 رنز اسکور کیے۔ اس میں ٹریوس ہیڈ کی شاندار 142 رنز کی اننگز کے ساتھ ساتھ مچل مارش اور کیمرون گرین کی سنچریاں بھی شامل تھیں۔
آسٹریلیا نے شاندار اوپننگ کرتے ہوئے 250 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹریوس ہیڈ نے 17 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 142 رنز اسکور کیے۔ مچل مارش نے 6 چوکے اور 5 چھکوں کے ساتھ سنچری مکمل کی جبکہ کیمرون گرین ناقابلِ شکست 118 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ الیکس کیری نے بھی 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے بولرز بری طرح ناکام رہے۔ ویان ملڈر نے 7 اوورز میں 93 رنز دیے جبکہ کوینا ماپھاکا نے 6 اوورز میں 73 رنز دیے، اور دونوں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *