ٹراوِس ہیڈ کے 123 رنز، آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت لیا

ایشز کا پہلا ٹیسٹ صرف 2 دن میں ختم ہو گیا۔ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے جیت حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میچ زیادہ تر بولرز کے نام رہا، جہاں مچل اسٹارک نے 10 وکٹیں حاصل کیں اور پہلی اننگز میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھی 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مگر دوسرے دن صورتحال مکمل طور پر بیٹسمینز کے حق میں رہی جب آسٹریلیا نے رن چیس کی۔ ٹراوس ہیڈ نے 123 رنز کی شاندار اور یادگار اننگز کھیلیں، جس میں 16 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ مارنس لیبوشاگنے نے 51 رنز ناقابل شکست بنائے۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز 172 رنز پر ختم ہوئی، مچل اسٹارک نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے 132 رنز بنائے، جس میں بین اسٹوکس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 164 رنز بنائے، جس سے آسٹریلیا کا ہدف 205 رنز بن گیا، جسے انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *