پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے سلسلے میں پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور 4 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔