دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے آسانی سے کامیابی حاصل کر لی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے محض 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔
میچ میں پہلے ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کی اور 205 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے باعث نیوزی لینڈ کو محض 56 رنز کا آسان ہدف ملا، جو اس نے باآسانی حاصل کر لیا۔
میچ کے مین آف دی میچ جیکب ڈفی قرار پائے۔