نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 167 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کی۔ ٹام لیتھم کے 145 اور راچن رویندرا کے 176 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 531 رنز کا ہدف دیا۔

اس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ڈرا کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے شاندار 202 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ شائی ہوپ نے بھی 140 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *