

By kamran jilani
International correspondent Bol Tv
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نصف نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو ہوگئی تھی جبکہ بقیہ نصف اسٹیڈیم کو بھی منہدم کرکے نیا جدید اور قابل دید اسٹیڈئم تعمیر کیا جائے گا
نیویارک کے پلازہ ہوٹل میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے روڈ شو میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کے اختتام کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کے رہ جانے والے حصے کو گرادیا جائے گا اور اسکی ازسر نو تعمیر کی جائے گی
لندن میں پاکستان کرکٹ لیگ کے پہلے روڈ شو کے شاندار انعقاد کے بعد دوسرا روڈ شو امریکی شہر نیویارک کے معروف پلازا ہوٹل میں منعقد ہوا
روڈ شو میں محسن نقوی نے امریکہ میں متمول پاکستانی کاروباری شخصیات اور رہنماؤں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا جن میں ممتاز بزنس ٹائیکون طاہر جاوید بھی شامل ہیں
ممتازبزنس ٹایکون طاہر جاوید کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نصف کراچی کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی منہدم کرکے نیا جدید اور قابل دید اسٹیڈئم تعمیر کیا جائے گا اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی آپ کو لاھور کرکٹ اسٹیڈیم سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آئے گا ،
مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو ٹیک اوور کرلیا ہے اور اس کی تعمیر نو اور تزین آرائش کا کام بھی جلد شروع ہوجائے گا ،محسن نقوی
ممتاز کمنٹیٹر رمیض راجہ اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے ہمراہ نیویارک کے روڈ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ اکیڈمیز کی ترقی کلیدی حدف تھا اس پر سرمایہ کاری ناگزیر تھی
تقریب میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ، ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا ، صائم ایوب اور ابرار احمد سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی گفتگو میں حصہ لیا
روڈ شو میں امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی شرکت کی