بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بیٹنگ کے دوران ایک مداح گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور ان کے قدموں میں گر کر پاؤں چھونے کی کوشش کرنے لگا۔
رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران ایک شائق نے میدان میں گھس کر ویرات کوہلی کے قدموں میں گر کر ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی، مگر کوہلی نے اسے فوراً اٹھنے کا اشارہ کیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار 135 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کیوں عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے بیٹسمینوں میں شمار ہوتے ہیں۔
37 سالہ ویرات کوہلی نے اپنی 52 ویں ون ڈے سنچری اس انداز میں اسکور کی کہ پورا اسٹیڈیم کوہلی، کوہلی کے نعروں سے گونج اٹھا۔