چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پی ایس ایل گیارہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا، پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ2026 سے 3 مئی تک کھیلاجائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انعامات دینے سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے آرگنائزر مل کر کام کر رہے ہیں، ملک میں بہت با صلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے، پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہیں۔