پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ عبداللہ شفیق صرف 2 رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود اور امام الحق کے درمیان شاندار شراکت ہوئی۔ شان مسعود نے 76 جبکہ امام الحق نے 93 رنز بنائے، دونوں سنچری نہ کر سکے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم کچھ مشکل میں آگئی جب بابراعظم صرف 23 اور سعود شکیل پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
تاہم محمد رضوان اور سلمان آغا نے اننگز کو سنبھالا اور قیمتی شراکت قائم کی جو اب بھی جاری ہے۔ محمد رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز پر ناٹ آؤٹ کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے 2 جبکہ دیگر بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز