پاکستانی کرکٹرزکو مختلف لیگز کے لیے این او سی کا اجراء کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی کا اجراء کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابوظبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک اور دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے 3 کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک این او سی جاری کردیئے گئے ہیں۔
دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے حسن نواز، فخر زمان اور نسیم شاہ کو جب کہ ابوظبی کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔