پاکستانی ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کسی بھی پاکستانی اسپنر کے بہترین ون ڈے بولنگ فگرز اپنے نام کر لیے۔
27 سالہ ابرار احمد نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کمال کی بولنگ کرتے ہوئے صرف 27 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ یہ اعداد و شمار ان کے ون ڈے کیریئر کے بہترین بولنگ فگرز بھی ہیں۔
ابرار احمد اب تک 13 میچوں میں 21.64 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میں بہترین بولنگ کرنے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز سعید اجمل کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں شارجہ میں 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔