فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2025 کے بہترین کھلاڑی کا اعلان کر دیا یہ اعزاز ایک مسلم فٹبالر نے حاصل کیا۔
ورلڈ چیمپئن کپتان ارجٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا شمار دنیا کے دو سب سے بہترین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ ان دونوں نے درجنوں عالمی ریکارڈز بناتے ہوئے تمام فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تاہم یہ 2025 کے بہترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سال 2025 کے بہترین مینز فٹبالر کا اعلان کر دیا ہے اور یہ اعزاز فرانس کے اسٹار مسلم فٹبالر عثمان نے حاصل کیا ہے۔
عثمان مشہور فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ رواں برس فٹبال کا سب سے بڑا ’’بیلن ڈی اور‘‘ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔