فیفا نے بھارت کو قوانین کی پابندی یقینی بنانے کا انتباہ جاری کر دیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فٹبال کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ رپورٹس کے مطابق، آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر فیفا حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فیفا نے بھارت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملات درست کرنے کے لیے 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ حکومتی مداخلت سے دور رہتے ہوئے فیفا قوانین کی پابندی لازمی ہے۔

فیفا نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو بھارت کو معطلی اور دیگر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *