قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر سعید اجمل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فہیم اشرف نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جو جنوبی افریقہ کے خلاف کسی پاکستانی باؤلر کی جانب سے دوسری بہترین کارکردگی ہے۔
اس فہرست میں سرفہرست عمر گل ہیں، جنہوں نے 2013 میں سنچورین میں 6 رنز کے بدلے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب، سعید اجمل نے 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سینٹ لوشیا میں 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے اور اب وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سڈنی میں 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کر کے چوتھے جبکہ سلمان مرزا جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ میچ میں 14 رنز کے بدلے 3 شکار کر کے پانچویں نمبر پر ہیں۔