صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
صائم ایوب سے قبل عمر اکمل کا سب سے زیادہ 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، عمر اکمل نے 84 میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اب صائم ایوب saim ayub نے اپنے 51 میچ میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر ان کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سات سات بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔