“شاہد آفریدی ایک بار پھر ایکشن میں، اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان”

سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے، وہ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں ہونے والے آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے) نے شاہد آفریدی کی شرکت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیجنڈری آل راؤنڈر دوبارہ قومی جرسی میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پی وی سی اے کے مطابق شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹورنامنٹ میں نہ صرف اسٹار پاور بڑھے گی بلکہ شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ جائے گا۔

یاد رہے کہ 48 سالہ آفریدی نے 1996 سے 2016 تک 500 سے زائد بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے 11 ہزار 196 رنز اسکور کیے اور 541 وکٹیں حاصل کیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *