شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا پاکستانی ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عمران خان، سعید انور اور محمد یوسف کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
قائداعظم ٹرافی 2025-26ء میں، 36 سالہ شان مسعود نے کراچی بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں 101 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔

اب تک شان مسعود نے 190 فرسٹ کلاس میچز میں 39.96 کی اوسط سے 12,469 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 31 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

فرسٹ کلاس سنچریوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستانی بیٹروں کی فہرست میں شان مسعود نے عمران خان، محمد یوسف اور سعید انور (جنہوں نے 30-30 سنچریاں بنائی تھیں) کو پیچھے چھوڑ دیا۔
وہ اب ایکٹو پاکستانی کرکٹرز میں ٹیسٹ کرکٹر عابد علی (31 سنچریاں) کے ساتھ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹروں میں شامل ہیں۔

اس فہرست میں سعود شکیل 22 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، کامران غلام 18 سنچریاں بنا کر تیسرے، اور سلمان علی آغا 17 سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *