سڈنی میں وارنر اور کوہلی کی دلچسپ ملاقات

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے اور آخری ون ڈے سے قبل ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا، جب سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی سے ملاقات کی۔ وارنر، کوہلی کی فٹنس سے خاصے متاثر دکھائی دیے۔

وارنر نے خوشگوار انداز میں کہا کہ “تم اتنے فٹ لگ رہے ہو کہ پچاس سال کی عمر تک آسانی سے کرکٹ کھیل سکتے ہو!”

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کوہلی سے کافی عرصے بعد ملے، اس لیے انہوں نے انہیں گلے لگایا، خیریت پوچھی اور ان کی بہترین فٹنس پر حیرانی کا اظہار کیا۔

وارنر کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر شائقین نے زبردست ردِعمل دیا۔ مداحوں نے دونوں کھلاڑیوں کی دوستی کو سراہا اور ویرات کوہلی کو “فٹنس آئیکون” قرار دیا۔

Salik Majeed

Learn More →