“سلمان علی آغا نے شاہد آفریدی کا کیلنڈر ایئر ریکارڈ برابر کر دیا”

قومی مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکا کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری بنائی، جس کی بدولت پاکستان نے 5 وکٹ پر 299 رنز اسکور کیے۔

سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکے لگاکر سنچری مکمل کی اور 87 گیندوں پر 105 رنز ناٹ آؤٹ کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔ یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سنچری ہے۔

ان کی شاندار کارکردگی کے لیے انہیں پلےئر آف دی میچ کا اعزاز بھی ملا۔

31 سالہ سلمان علی آغا اب تک 45 ون ڈے میچز میں 1357 رنز اسکور کرچکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں، اور ان کی اوسط 45.23 ہے۔

سلمان آغا اب ایک کیلنڈر ایئر میں پاکستان کے لیے نمبر 5 یا اس سے نیچے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل فروری میں سہ ملکی سیریز میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 134 رنز بنائے تھے، اور اب سری لنکا کے خلاف 105 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کیے ہیں۔

اس سے پہلے، شاہد آفریدی بھی ایک کیلنڈر ایئر میں نمبر 5 یا نیچے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2010ء میں پہلے سری لنکا کے خلاف 109 رنز اور پھر بنگلہ دیش کے خلاف 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *