سعودی عرب کے مبینہ ’سکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو حقیقت میں جعلی ثابت ہوئی ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جسے غلطی سے 2034ء فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھا گیا، حالانکہ اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں۔
ویڈیو بنانے والے تخلیق کار نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ صرف ایک “اے آئی تخلیقی تصور” تھا، اور اسے سعودی عرب کے کسی حقیقی پروجیکٹ کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’سکائی اسٹیڈیم‘ کی یہ اے آئی ویڈیو دنیا بھر میں اب تک 5 کروڑ سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہے۔