سری لنکن ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی ، ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے علاوہ پنجاب پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے عہدیداران سے ملاقات بھی کریگی، ٹیم کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ریکی ٹیم کل راولپنڈی جائیگی، جہاں وہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

Salik Majeed

Learn More →