سابق اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فیصل آباد اسٹیڈیم میں دعوت نامہ نہ دینے کا شکوہ کردیا۔
اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ کسی نے کال کی نہ اقبال اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی، اس میدان پر کھیل کر ٹیسٹ کرکٹر بنا اب ہمیں کون یاد رکھتا ہے یہ روایت چلتی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار تبدیلیوں سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہورہا ہے، ہر سیریز میں 8، 8 کھلاڑی تبدیل ہوجاتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے ٹیم کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ اگلی سیریز کھیل رہا ہے یا نہیں۔