دوسرے ون ڈے میں ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ ساؤتھ افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 287 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 193 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ساؤتھ افریقہ کے لونگی اینگیڈی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے میتھیو بریٹزکے نے شاندار 88 جبکہ ٹرسٹن سٹبز نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زامپا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے صرف جوش انگلیس نے 87 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، مگر باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور ساؤتھ افریقہ نے بآسانی یہ میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔ سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا دیا