بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آئی سی سی مردوں کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پہلی مرتبہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
روہت شرما نے دو درجے ترقی پاتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں اُن کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری نے بھارت کو نو وکٹوں سے شاندار کامیابی دلائی، جس کے نتیجے میں وہ رینکنگ کے سرفہرست مقام پر پہنچ گئے۔
تینوں فارمیٹس میں کھلاڑیوں کو حالیہ بائی لیٹرل سیریز میں عمدہ کارکردگی پر انعام کے طور پر رینکنگ میں بہتر پوزیشنز دی گئی ہیں۔